48

کیاضلع شیخوپورہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر بے بس ہیں۔۔۔۔؟

کیا ضلع شیخوپورہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر بے بس ہیں۔۔۔۔؟
1-وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر درخواستيں
2-ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کچہری میں درخواست
3-صوباٸی وزیر براٸے قدرتی آفات جناب میاں خالد محمود کو متعدد مرتبہ یاد دہانی کے باوجود عوامی مساٸل کا حل نا ھونا قابل تشویش ھے ۔۔۔۔۔!!!
شیخوپورہ صفاٸی کے دعوے ٹھس ۔۔۔۔۔!!!
“محکمہ ڈرینج,ضلعی انتظامیہ کون زمہ دار..؟
وزیراعلی پنجاب کی طرف سے کھلی کچہری میں عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کرنے کے دعوے اور نعرے صرف زبانی عملی اقدامات زیرو۔۔۔۔
پانچ ماہ سے کوشش کے باوجود جامعہ فاروقیہ روڈ سیلابی سیم نالے کے گردا گرد کوڑے کرکٹ کے ڈھیر بڑے بڑے کھڈے لوگوں کیلٸے عذاب بن گٸے سیلابی سیم نالے کی صفاٸی کروانے کیلٸے وزیراعظم پاکستان سٹیزن پورٹل پر درخواست گذاری جس پر عملدآمد دوماہ بعد ھوا اور محکمہ ڈرینج نے صفاٸی کر کے اس سے نکالا جانے والا ویسٹ سیم کے کناروں پر ڈھیر کر دیا بعدازاں ویسٹ اٹھانے کی درخواستيں گزاری گیٸں جس پر محکمہ ڈرینج کے ایکسیٸن کا کہنا تھا کہ ہمارا کام صرف صفاٸی کرنا تھا اب ضلعی انتظامیہ کی زمہ داری ھے کہ وہ ویسٹ اٹھواٸے ۔۔۔۔
اب صورتحال جوں کی توں ھے لوگوں کا گزرنا محال ھو چکا ھے گندگی کے باعث تعفن ,اشرات الارض کی بھرمار ھو چکی ھے وباٸی امراض پھیلنے کا اندیشہ پیدا ھو چکا ھے۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں