91

نیشنل بنک فاروق آباد برانچ کے مینیجر سید قمر عباس کا عوام کے ساتھ ناروا رویہ و بدسلوکی

شیخوپورہ(بانگِ حق نیوز) فاروق آباد نیشنل بنک آف پاکستان کی فاروق آباد برانچ کے مینیجر کی عوام کے ساتھ بدتمیزی و بدسلوکی۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 7 اکتوبر 2019 صبح 9 بجے سے پہلے کی عوام بنک سامنے انتظار میں کھڑی تھی بنک کھلنے کے بعد بنک کے سیکیورٹی گارڈز صرف تعلق داروں کو اندر جانے کی اجازت دے رہے تھے۔جب عوام الناس نے شور مچایا تو گارڈز کی طرف سے کہنا تھا کے مینیجر سید قمر عباس شاہ نے منع کیا ہے۔ ایسے روزانہ ہوتا ہے۔۔اسی دوران بانگِ حق کی ٹیم وہاں پہنچی تو مینجر نیشنل بنک فاروق آباد سید قمر عباس شاہ سے موقف لینا چاہا تو مینجر کا کہنا تھا ہم روزانہ ہی 9:11 تک بنک کھولتے ہیں ہم نے اندر کیش وغیرہ رکھناہوتا ہے اس وجہ سےبنک لیٹ کھولتے ہیں۔۔ عوام نے مینیجر کا موقف سننے کے بعد ردِ عمل ظاہر کیا کے یہ سارے کام 9 بجے سے کرنے چاہیے تاکہ عوام کا ٹائم ضائع نہ ہو۔۔۔

عوام سراپہ احتجاج۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں