46

فیصل آباد میں درجن سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والے 4 مبینہ ملزمان گرفتار

فیصل آباد: تھانہ ترکھانی کی پولیس نے بچوں سے زیادتی کے 4 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز برآمد کرلیے۔ 

بانگِ حق نیوز کے مطابق سمندری کے گاؤں 222 فیصل آباد میں ایک درجن سے زائد بچوں سے زیادتی کا انکشاف ہوا تھا اور تھانہ ترکھانی میں بچوں سے زیادتی کے دو مقدمات بھی درج ہوئے۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے قبضے سے دیگر متاثرہ بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز برآمد کی گئی تھیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ہی گروہ کے مزید 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں، لیپ ٹاپ اور موبائلز کو فرانزک لیبارٹری بجھوا دیا گیا ہے جس میں سے ویڈیوز اور تصاویر کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا جب کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں